روزہ ۳ ماہ رمضان ۲۰۲۶ بعد نماز فجر تعلیمی بیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جو ہمارا دل ہے یہ سچ سے سیدھا ہوتا ہے۔ جب تک یہ سیدھا نہ ہو لے، یہ دل سلیم نہیں ہو سکتا۔ جیسے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور جب بندہ حاضر ہوتا ہے اور اللہ اکبر کہہ کر نماز میں داخل ہوتا ہے، تو اس کا منہ قبلہ کی طرف سیدھا ہونے پر اس کی نماز صحیح ہوتی ہے۔ اگر اس کا منہ قبلہ کی طرف نہ ہو( جو کہ فرض ہے)، تو اس کی نماز درست نہیں ہوتی اور یہ بندہ نماز پڑھ کر بھی بے نمازی ہی رہ جاتا ہے۔
حضرت سائیں جی انوار المصطفےٰ دامت برکاتھم العالیہ کے بیانات سے مفہومات و تالیفات کا مجموعہ بقلم عبدالرحمٰن عاجز